12 اپریل، 2022، 4:57 AM

فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

فلپائن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے وسط اور جنوب میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال پیدا ہوئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اب تک پچیس افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو عملے کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق موجودہ صورت حال کے سبب 30 ہزار خاندان بے گھر ہوئے جن میں سے سیکڑوں افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

News ID 1910466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha